Saturday, 20 April 2024, 01:23:05 am
صدرکاملک کےسائنسدانوں پرسائنس وٹیکنالوجی کےشعبوں میں مہارت حاصل کرنےپرزور
January 14, 2020

صدرڈاکٹر عارف علوی نے  ملک کے سائنسدانوں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیاکا مقابلہ کرنے کےلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مہارت حاصل کریں۔

 آج اسلام آباد میں اپلائیڈ سائنسز اور ٹیکنالوجی کے بارے میں سترھویں بین الاقوامی بھوربن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آئے روز ترقی ہورہی ہے اور ہمیں خود کو اس ترقی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

 نئی ٹیکنالوجی کو دو دھاری تلوار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائنس مواقع پیدا کرتی ہے تاہم اس کےلئے اس کے ذمہ دار استعمال کی بھی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.