Saturday, 20 April 2024, 04:59:29 pm
پاکستان کی کمپیوٹرسافٹ ویئرکی کم عمرترین ماہرارفع عبدالکریم کی برسی
January 14, 2020

پاکستان کی کمپیوٹرسافٹ ویئرکی کم عمرترین ماہرارفع عبدالکریم رندھاواکی آج (منگل) آٹھویں برسی منائی گئی۔

انہوں نے نوسال کی عمرمیں مائیکروسافٹ کے پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی کم  عمر ترین لڑکی ہونے کااعزازحاصل کیا۔ارفع کریم سولہ برس کی عمر میں چودہ جنوری دوہزاربارہ کولاہورمیں مرگی کادورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں تھیں۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارنے اس موقع پراپنے پیغام میں کہا ہےکہ ارفع کریم جرأت اور عزم کی علامت اورنوجوانوں کے لئے امیدکی کرن تھیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کی حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں ان کامشن آگے بڑھارہی ہے اوراس حوالے سے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.