Friday, 19 April 2024, 12:45:56 am
پاکستان کی حکومت اورعوام کو سلطان قابوس کےانتقال پر انتہائی دکھ ہے:وزیرخارجہ
January 14, 2020

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج مسقط میں اومان کے نئے حکمران ھیثم بن طارق السعید سے ملاقات کی اور صدر ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے عوام کی طرف سے ان کے پیشرو سلطان قابوس بن سعید کے انتقال پر تعزیت کی۔

 وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو سلطان قابوس کے انتقال پر انتہائی دکھ ہے اور وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 وزیر خارجہ نے کہاکہ سلطان قابوس کے انتقال سے اومان ایک ہر دلعزیز رہنما جبکہ پاکستان ایک مخلص اور قابل اعتماد دوست سے محروم ہوگیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ، سلطان ھیثم نے وزیرخارجہ کے دورے اور تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اومان کی حکومت مرحوم سلطان کےاصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کےلئے کوششیں جاری رکھے گی۔

 سلطان ھیثم نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنےوالے  دنوں میں پاکستان اور اومان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.