Friday, 29 March 2024, 06:03:57 pm
پاکستان اورچین کی بحری افواج کےدرمیان چھٹی دوطرفہ مشق سی گارڈینز 2020اختتام پذیر
January 14, 2020

  پاکستان اور چین کی بحری افواج کے درمیان چھٹی دوطرفہ مشق Sea Guardians دوہزار بیس ختم ہوگئی ہے، اختتامی تقریب پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔

     چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمان کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل Dong Jun اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت کو سراہا۔

                پاکستان فلیٹ کے کمانڈر وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ مشق Sea Guardians سے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا اور خطے میں بحری صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

  دونوں ملکوں کی خصوصی آپریشن فورسز ، جنگی جہازوں اورہوائی  جہازوں نے مشقSea Guardians میں حصہ لیا۔ مشق کے سمندری مرحلے میں دونوں ملکوں کے بحری جہازوں نے بحیرہ عرب میں  جدید مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.