Thursday, 25 April 2024, 10:44:38 pm
وادی نیلم میں مٹی اور برفانی تودے گرنے سے57 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
January 14, 2020

آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم کے پندرہ دیہات پر مٹی اور برفانی تودے گرنے سے اب تک57 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بیالیس زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق45 مکان مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے اور دوسرے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد ی کاموں میں مصروف ہیں۔

 متاثرہ لوگوں کو خوراک ،کمبل اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

ادھر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کے بارشوں اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں فوری طورپر امدادی کیمپوں کے قیام اور امداد اور بچاو کی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر علی امین گنڈا پور نے آزاد جموں وکشمیر میں شدید برف باری اور بارشوں کے باعث تودے گرنے سے انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے مقامی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

امور کشمیر کے وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں اور لوگوں کو بھی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.