Thursday, 09 July 2020, 07:40:36 am
کابینہ کی نجکاری کمیٹی کی 32 سرکاری املاک میں سے 5 کو نکالنے کی منظوری
January 14, 2020

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے کل 32 سرکاری املاک میں سے پانچ کو نکالنے کی منظوری دی ہے جنہیں نجکاری کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے منگل کے روز اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کی۔
نجکاری کی فہرست سے نکالی جانے والی املاک اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہیں۔
ادھر فہرست سے نکالی جانے والی پانچ املاک میں سے تین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حوالے کر دی جائیں گی جبکہ باقی دو کی نجکاری کے لئے متعلقہ ادارے متبادل اور نقد فروخت کی پیشکش کریں گے۔