Friday, 28 February 2020, 11:07:40 pm
حکومت معاشرے کے پسماندہ افراد کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، محمود خان
January 14, 2020

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے پسماندہ افراد کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

منگل کے روز پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے لئے آئندہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ایک سو اکانوے چھوٹے تاجروں میں آسان شرائط پر 75 لاکھ روپے مالیت کے قرضے تقسیم کئے۔