Sunday, 26 January 2020, 03:38:20 am
حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت ملک اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے ،علی محمد خان
January 14, 2020

فائل فوٹو

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت ملک اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

وہ منگل کے روز قومی اسمبلی میں صابر حسین قائم خانی کی جانب سے پیش کئے گئے توجہ دلائونوٹس کا جواب دے رہے تھے۔

وزیر مملکت نے حیدرآباد ڈرائی پورٹ بند کرنے کی اطلاعات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرائی پورٹ لاڑکانہ ، سکھر اور جیکب آباد سمیت اندرون سندھ کے علاقوں کی ضروریات پوری کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ڈرائی پورٹ پر کاروباری سرگرمیوں میں سو فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

انسداد منشیات کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کے مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مقدمے کی سماعت ملتوی کرانے کے لئے مختلف بہانے تراش رہے ہیں مگر انہیں مقدمے کی سماعت سے فرار نہیں ہونے دیا جائیگا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے منشیات کے سمگلروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کے الزامات کی تردید کی ہے۔