Thursday, 25 April 2024, 06:06:48 pm
حکومت بیمارصنعتی یونٹوں کی بحالی کیلئے جلد جامع پالیسی متعارف کرائے گی:وزیراعظم
January 14, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت بیمارصنعتی یونٹوں کی بحالی کے لئے جلد جامع پالیسی متعارف کرائے گی تاکہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ اورروزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔

انہوں نے یہ بات پاکستان ایوان صنعت وتجارت کے ایک وفدسے ملاقات میں کہی۔انہوں نے وفد کوبتایا کہ سولہ ماہ کے اندراقتصادی اشارئیے بہترنظر آرہے ہیں اس کے علاوہ سٹاک ایکسچینج میں چالیس فیصدریکارڈاضافہ سرمایہ کاروں کے اعتمادکامظہرہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ملکی کرنسی مستحکم ہورہی ہے جس سے قیمتوں کے ساتھ ساتھ معیشت میں استحکام آئے گا۔انہوں نے وفد کو یقین دلایاکہ حکومت ملک کی تا جربرادری کے مفاد کی خاطرپاکستانی مصنوعات کی دوسرے ممالک سے مسابقت کے لئے بھرپورکوششیں کررہی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.