Thursday, 25 April 2024, 10:20:24 pm
چین کی ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت
January 14, 2020

File Photo

چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی کثیرجہتی پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک پریس بریفنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پابندیوں کی دھمکیوں سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔گینگ شوانگ نے امریکہ پرزوردیاکہ وہ ایران اورچین کے درمیان قانونی اور منصفانہ تعاون کااحترام کرے۔ترجمان نے تمام متعلقہ فریقوں پرزوردیاکہ وہ خلیج میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات حل کریں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.