Friday, 29 March 2024, 10:28:08 am
برف باری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ
January 14, 2020

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اعادہ کیا ہے کہ صوبے کے برف باری سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ میں ایک بیان میں کہا کہ موسمی حالات میں بہتری آنے کے بعد تمام متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں کا بھرپور طریقے سے آغاز کردیا گیا ہے۔جام کمال خان نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے خوراک، کمبل اور گرم کپڑے فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رابطوں کے صوبائی محکمے نے شدید برف باری کی وجہ سے بند ہونے والی سڑکوں اور شاہراہوں کو کھولنے کیلئے مختلف اضلاع میں بھی بھاری مشینری منتقل کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.