Sunday, 26 January 2020, 03:42:25 am
برآمدات میں اضافے کیلئے تجارت میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،مشیر خزانہ
January 14, 2020

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے تجارت میں سہولتیں فراہم کرنے اور مختلف شعبوں کی پیداواری گنجائش بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔

منگل کے روز اسلام آباد میں فرانس کے سفیر ڈاکٹر MARC BARETY سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سماجی شعبے کے لئے بجٹ بڑھا کر دوگنا کر دیا ہے جبکہ نادار لوگوں کو ارزاں خوراک اور علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستان میں فرانس کی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔