Friday, 29 March 2024, 03:27:02 am
بھارت:ادھیررانجن چودھری کی وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیان پرتنقید
January 14, 2020

File Photo

بھارت میں کانگریس کے رہنماادھیررانجن چودھری نے جموں و کشمیرکوبھارت کااندرونی معاملہ قرار دینے کے بارے میں وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیان پرتنقید کی ہے۔ادھیرچودھری نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ وزیرداخلہ امیت شاہ کاکہناہے کہ یہ ہمارااندرونی معاملہ ہے جبکہ اقوام متحدہ انیس سواڑتالیس سے اس معاملے کی نگرانی کررہی ہے تویہ اندرونی معاملہ کیسے ہوسکتاہے۔انہوں نے بھارتی فوج کے نئے سربراہ جنرل منوج مکنڈنراوانے کے آزادکشمیرسے متعلق بیان پربھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں محض بیان بازی کے بجائے کام کرنے پرتوجہ دینی چاہیے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.