Wednesday, 24 April 2024, 03:01:30 am
بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں:راجہ فاروق
January 14, 2020

File Photo

 آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی زیادہ سے زیادہ امداد اور ان کی بحالی کےلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

 انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرہ اضلاع میں امدادی کیمپوں کے قیام سمیت سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی۔

 آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے وزیر مملکت کو ہدایت کی کہ وہ آزاد کشمیر کے بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچاو کی سرگرمیاں تیز کریں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.