Thursday, 09 July 2020, 06:48:46 am
اومان میں پاکستانی تارکین وطن دوطرفہ تعلقات میں پل کا کردارادا کررہے ہیں،وزیرخارجہ
January 14, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اومان میں مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات میں مضبوط پل کا کام کرنے کے علاوہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردارادا کر رہے ہیں۔

وطن روانگی سے پہلے مسقط کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دولاکھ سترہزارپاکستانیوں کی محنت اور جانفشانی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزیدمضبوط بنانے میں ٹھوس کردار ادا کیا ہے۔