Wednesday, 22 January 2020, 06:32:01 pm

مزید خبریں

 
ایک لاکھ32ہزار طلباء نے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ کیلئے درخواست دی،ڈاکٹر ثانیہ
January 14, 2020

پچاس ہزار خواتین درخواست گزاروں سمیت تقریباً ایک لاکھ بتیس ہزار انڈرگریجوایٹ طلباء نے آن لائن ایچ ای سی پورٹل کے ذریعے احساس انڈر گریجوایٹ سکالرشپ منصوبے کے لئے درخواست دی ہے۔ اس منصوبے کا افتتاح وزیراعظم نے دو ماہ پہلے کیا تھا۔

یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں احساس سکالرشپ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے مشترکہ طور پر کی

اجلاس کو بتایا گیا کہ نجی شعبے کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے تمام طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں۔