Saturday, 20 April 2024, 05:59:04 pm
حکومت منشیات کے خاتمے کیلئے قوانین متعارف کرائے گی:کیانی
January 14, 2019

وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے منشیات کے خاتمے کیلئے قوانین متعارف کرائے گی۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ملک سے منشیات کے خاتمہ پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں خصوصاً طلباء میں منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے سماجی اور صحت سے متعلق پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ منشیات کی فروخت میں ملوث افراد کو پکڑیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔دوسرے شرکاء نے جن میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علی احمد کھرل، ڈاکٹر گل ماجد خان، ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور سعید یوسف خان شامل تھے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.