مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کو جدید خطوط پر ترقی دے گی۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
عبدالرزاق دائود نے کہا کہ ملک کو سالانہ تین لاکھ فنی تربیت یافتہ افراد کی ضرورت ہے۔
اس موقع پروزیراعظم کے مشیر کو ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش مسائل پر بھی بریفنگ دی گئی۔