Saturday, 20 April 2024, 05:49:59 am
سپریم کورٹ کا تمام کمپنیوں کے ڈبہ بند دودھ کے لیبارٹری تجزیے کا حکم
January 15, 2018

سپریم کورٹ نے مارکیٹ میں دستیاب تمام کمپنیوں کے بند ڈبوں کے دودھ کا لیبارٹری تجزیہ کرانے اور دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یہ حکم اتوار کے روز عدالت عظمیٰ کی کراچی رجسٹری میں ڈبوں میں بند غیر معیاری دودھ سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران جاری کیا۔

چیف جسٹس نے دودھ اورٹی وائٹنر کے درمیان فرق سے متعلق ڈبوں میں بند دودھ کی کمپنیوں کے جواب پر اپنے ریمارکس میں کہاکہ یہ کمپنیاں ٹی وائٹنر کے ہر پیکٹ پر ‘‘ یہ دودھ نہیں ہے’’ کے الفاظ واضح طور پر درج کریں، انہوں نے یہ امر یقینی بنانے کے لئے کمپنیوں کوچار ہفتےکی مہلت دی۔

انہوں نے کمپنیوں سے کہا کہ وہ اپنے اشتہارات میں بھی واضح طور پر بتائیں کہ ٹی وائٹنر دودھ نہیں ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ ڈبوں میں بند دودھ کے بعد عدالت کھلے دودھ کے معاملے کو بھی دیکھے گی۔

عدالت نے سیکرٹری صحت کو بھی حکم دیا کہ وہ ڈرگ انسپکٹرز کو زیادہ دودھ کے حصول کےلئے بھینسوں کو لگانے والے ٹیکے ضبط کرنےکی ذمہ داری سونپیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.