Friday, 29 March 2024, 04:25:20 am
سوئٹزر لینڈ ، عالمگیریت مخالفین مظاہروں کیلئے دارالحکومت برن کی شاہراہوں پر نکل آئے
January 14, 2018

    سوئٹزر لینڈ میں عالمگیریت کے مخالفین مظاہروں کے لئے دارالحکومت برن کی شاہراہوں پر نکل آئے اور رواں ماہ عالمی اقتصادی فورم میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی مجوزہ شرکت کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے برن پارلیمنٹ کے سامنے پر امن مارچ کیا انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سرمایہ دارانہ نظام کا کوئی مستقبل نہیں جیسے نعرے درج تھے۔سوشل میڈیا پر ایک آن لائن پیغام بھی ڈال دیا گیا ہے جس میں ڈونلڈٹرمپ سے کہا گیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ آمد پر ان کا استقبال نہیں کیا جائیگا۔ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.