Thursday, 25 April 2024, 04:53:07 pm
انسداد پولیو کی ملک گیر مہم پیر سے شروع
January 15, 2018

پیر سے انسداد پولیو کی تین روزہ ملک گیر مہم شروع ہوگی۔

پاکستان کے انسداد پولیو پروگرام کے قومی رابطہ کار رانا محمد صفدر نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے سعید احمد کوایک انٹرویو میں کہاکہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تین کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ 2 لاکھ 50ہزار ہیلتھ ورکر پورے ملک میں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔

رانا صفدر نے کہاکہ گزشتہ برس ملک میں پولیو کے 8کیس سامنے آئے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت پولیو کے حوالے سے ملک میں دو حساس مقامات کراچی اور بلوچستان کا علاقہ قلعہ عبداللہ ہیں جن پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

پولیو کے قومی رابطہ کار نے کہاکہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے آئندہ ماہ بھی اسی طرح کی ملک گیر مہم شروع کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.