Tuesday, 23 April 2024, 12:30:38 pm
پاک بحریہ کے2 بحری جہازوں کی ماریشس کی آزادی کی تقریبات میں شرکت
January 15, 2018

ماریشس میں موجود پاک بحریہ کے بیڑے کے کمانڈر ر ئیر ایڈ مرل امجد خان نیازی نے بحریہ کے جہازوں پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر کے ساتھ ماریشس کی آزادی کی 50 سالہ تقریبات میں شرکت کی۔

بحریہ کے ترجمان کے مطابق ماریشس کی بندرگاہ لوئس پر لنگر انداز پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر کا یہ خیر سگالی دورہ بھی جشن کا حصہ ہے۔

پاکستانی فلیٹ کے کمانڈر نے دورے کے دوران ماریشس کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.