Friday, 29 March 2024, 10:38:13 am
وزیراعلی پنجاب کی اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
January 14, 2018

    وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔انہوں نے یہ ہدایات آج صبح لاہور میں منصوبے کے دورے کے دوران دیں۔ انہوں نے میٹروٹرین کے زیر تعمیر مختلف سٹیشنوں کا دورہ کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ منصوبے سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا کیونکہ اس سے مسافروں کے لئے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم ہوںگی۔عوامی دلچسپی کے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے حوالے سے تحریک انصاف پر الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ جانفشانی، پختہ عزم اور مضبوط قوت ارادی کے ساتھ اس تاخیر پر قابو پایا جائیگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.