Friday, 29 March 2024, 06:57:22 am
وزارت صحت ملک میں تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کررہی ہے
January 15, 2018

وزارت صحت ملک میں تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

وزارت کے انسداد تمباکو سیل نے ،وفاقی فلم سینسر بورڈ کے ساتھ مل کرملک بھر کے تھیٹرز اور سینما گھروں میں انسداد تمباکو نوشی مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس مہم کے سلسلے میں مرکزی فلم سنسر بورڈ اسلام آباد نے تمام سینما گھروں اور تھیٹرز میں تمباکو نوشی کی روک تھام سے آگاہی کے لئے Alive اور Sponge کے نام سے دو پیغامات دئیے ہیں جنہیں روزانہ کے پروگراموں میں باقاعدگی سے نشر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت کے انسداد تمباکو نوشی سیل نے حال ہی میں صحت کی حفاظت کےلئے سگریٹ کے پیکٹس کے 50 فیصد حصے پر نیا تصویری انتباہ دینے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.