Friday, 19 April 2024, 06:15:24 am
ملک میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،احسن اقبال
January 14, 2018

     وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور حکومت ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نارووال میں پاسپورٹ اور نادرا آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مارچ میں سینیٹ کے انتخابات کا انعقاد ایک آئینی تقاضا ہے۔انہوں نے تمام ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ ملک میں پائیدار امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.