Friday, 19 April 2024, 07:28:36 am
مقبوضہ کشمیر:کل جماعتی حریت کانفرنس کی محبوبہ مفتی کے بیان کی مذمت
January 15, 2018

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نام نہاد قانون ساز اسمبلی میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان کی مذمت کی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانا شیخ عبداللہ اور ہری سنگھ کا جراتمندانہ فیصلہ تھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر میں ایک بیان میں کہاکہ محبوبہ مفتی سفید جھوٹ بول رہی ہیں اورمسئلہ کشمیر سے متعلق تلخ حقائق کا انکار کرتے ہوئے تاریخی واقعات کی غلط تشریح کررہی ہیں۔

حریت کانفرنس نے کہاکہ بھارت نے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پردستخط کررکھے ہیں تاہم اس نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.