Friday, 29 March 2024, 10:37:16 am
بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،وزیر داخلہ
January 15, 2018

وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان سے متعلق بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان بھارت کے ایک غیر ذمہ دار ملک ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا مقصد پاکستان کودباو میں لانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال قوم کے اتحاد کا تقاضا کرتی ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے درپے عناصر کامیاب نہیں ہوں گے جب عام انتخابات کو صرف پانچ ماہ باقی ہیں تو دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کاکوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ دراصل منفی سیاست کرنے والے ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ نہیں چاہتے انہوں نے کہاکہ ملک میں اقتصادی ترقی کے لئے پرامن ماحول ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ملک بھر میں امن و امان بحال کیا ہے۔

سانحہ قصور سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ اس واقعے پر پوری قوم صدمے میں ہے،انہوں نے مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا یقین دلایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.