Friday, 29 March 2024, 02:45:44 pm
گیس کی اضافی پیداوار کے نتیجے میں تمام صارفین کیلئے بلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے،وزیراعظم
January 15, 2018

     وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ملک کی ضروریات پوری کرنے اور قومی معیشت پر درآمدی بل کو بوجھ کم کرنے کیلئے ملک کے توانائی کے وسائل کا حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اسلام آباد میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  توانائی قومی معیشت کا بنیادی شعبہ ہے۔ مقررہ وقت سے پہلے اہداف کے حصول کیلئے کمپنی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم کے اقدامات کے باعث ملک نے نہ صرف کھاد کے شعبے میں خودکفالت حاصل کی ہے بلکہ کھاد کی درآمد بھی شروع کردی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تقریبا ایک ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی اور ملک کی اگلے پندرہ برسوں کی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے بجلی کی پیداوار کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گیس کی اضافی پیداوار ہے اور ہر قسم کے صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے۔شاہدخاقان عباسی نے امید ظاہر کی ہے کہ ماڑی پیٹرولیم ملک میں ابھی تک پوشیدہ وسائل کی تلاش کیلئے Shaleاور Off-Shoreگیس سیکٹرز میں بھی گیس اور تیل کی تلاش کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.