Saturday, 20 April 2024, 07:51:15 am
این ایچ اے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ہائی ویز اور موٹرویز کی تعمیر میں مصروف عمل
January 15, 2018

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک بالخصوص بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ہائی ویز اور موٹرویز کی تعمیر کر رہا ہے۔بلوچستان میں سڑکوں کے سترہ منصوبے زیرتعمیر ہیں جس کا مقصد ان علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا ہے۔اتوار کے روز  اسلام آباد میں این ایچ اے کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ 408کلومیٹر خضدار چمن سیکشن کو دو رویہ کرنے اور خضدار قلات سیکشن کی بحالی کیلئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ کے 210 کلومیٹر پارک مغل کوٹ ژوب سیکشن کو دو رویہ کرنے اور ژوب بائی پاس کی اراضی کے حصول کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔قومی شاہراہ کی تعمیر و مرمت و بحالی کے پروگرام اور این 70 قلعہ سیف اللہ لورالائی ویگم روڈ کیلئے سوا ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ 459 کلومیٹر طویل این 85 ہوشاب ناگ بسیمہ سوراب سیکشن کی چوڑائی اور بہتری کیلئے بھی ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.