Monday, 20 August 2018, 07:57:36 am
ابوالعصر حفیظ جالندھری کا 118واں یوم پیدائش
January 14, 2018

پاکستان کے قومی ترانے کے خالق ابوالعصر حفیظ جالندھری کا ایک سو اٹھارہواں یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا۔جالندھری بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں چودہ جنوری 1900 کو پیدا ہوئے۔حفیظ جالندھری نے تحریک پاکستان میں سرگرم حصہ لیا اور اپنی تصانیف کو پاکستان کے نصب العین کی خاطر عوام میں جذبہ پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا۔انہوں نے کشمیر کا قومی ترانہ '' وطن ہمارا آزاد کشمیر'' بھی تحریر کیا۔ انہوں نے بھارت اورپاکستان کے درمیان ہونے والی 1965 کی جنگ کے دوران متعدد ملی نغمے بھی تحریر کئے۔ان کی ادبی وقومی خدمات پر انہیں صدر پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔انہیں 1958 ء میں پاکستانی حکومت کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔حفیظ جالندھری نے اکیس دسمبر 1982 کو 82 برس کی عمر میں لاہور میں وفات پائی۔