Thursday, 13 December 2018, 03:57:36 am
آئی ایس پی آرنے جعلی ٹیلی فون کالز سے متعلق عوامی آگاہی کا پیغام جاری کردیا
January 15, 2018

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے لوگوں کو جعلی ٹیلی فون کالز سے متعلق عوامی آگاہی کا پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں کہاگیا ہے کہ عام شہریوں کو جعلی ٹیلیفون کالز کی اطلاعات ہیں جن میں ٹیلی فون کرنے والے خود کو پاکستان کی مسلح افواج کے حکام ظاہر کرتے ہیں۔

کالر مردم شماری کی تصدیق کی آڑ میں شناختی کارڈ نمبر ،بنک اکاونٹس اوردوسری معلومات جیسی ذاتی نوعیت کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

پیغام میں کہاگیا ہے کہ مسلح افواج کی طرف سے ایسی کوئی کالز نہیں کی جارہیں۔

عوام سے درخواست ہے کہ وہ ایسی کالز کاجواب نہ دیں بلکہ فوری طور پر ہنگامی ہیلپ لائن نمبروں 1135 اور 1125 پر اس کی اطلاع دیں۔