شاہد خاقان کا بلوچستان تک آپریشن بڑھانے اور تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ایم اوایل پاکستان کی خواہش کا خیر مقدم۔

حکومت تیل وگیس کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے،وزیراعظم
13 ستمبر 2017 (23:15)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت تیل اور گیس کے شعبے میں موجود مواقع کی تلاش اور استفادہ کرنے والے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز اسلام آباد میں تیل اور گیس ترقیاتی کمپنی اور ایم او ایل گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔
وزیراعظم نے بلوچستان تک آپریشن بڑھانے اور تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ایم اوایل پاکستان کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔