سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارت نے تنازعے کو حل کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔

13 ستمبر 2017 (21:33)
0

چین کے لئے پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے پرامن اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم اصول ہے۔
بیجنگ میں پاکستان کے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے تنازعے کو حل کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔
پاکستانی سفیر نے کشمیری عوام کے منصفانہ نصب العین کے لئے پاکستان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔
پیپلز لبریشن آرمی کے اعلیٰ عہدیداروں، فضائیہ، بحریہ اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے بین الاقوامی ملٹری کوآپریشن کے دفتر کے ائیر چیف میجر جنرل Ci Guowei نے تقریب میں شرکت کی۔