وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت مستحق فنکاروں کی امداد کیلئے جلد فلم نائنانس فنڈ اور آرٹسٹ فنڈ کا اعلان کرے گی۔

file photo

پہلی فلم اینڈ براڈ کاسٹ پالیسی جلد جاری کی جائے گی ،مریم اورنگزیب
13 ستمبر 2017 (20:36)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت نے بدھ کی شام اسلام آبادمیں تین روزہ ایشیا امن فلم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی پہلی فلم اینڈ براڈ کاسٹ پالیسی جلد جاری کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے مستحق فنکاروں کی امداد کیلئے جلد فلم نائنانس فنڈ اور آرٹسٹ فنڈ کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانمیں بین الاقوامی کرکٹ اور فلم فیسٹول کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ دہشتگردی کی کمر توڑ دی گئی ہے اور انکی باقیات بھاگ رہی ہیں کیونکہ یہ لعنت ختم ہورہی ہے۔