نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون سیریز کے بعد دیگر غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریںگی۔

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی خوش آئندہے،ڈیوڈ رچرڈسن
13 ستمبر 2017 (20:19)
0

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ایک خوش آئندپیش رفت ہے ۔

بدھ کے روز لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ ٹورنامنٹس کیلئے سازگار ماحول ہے ۔
ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہاکہ گزشتہ دوسال کے دوران پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ ورلڈ الیون سیریز کے بعد دیگر غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریںگی ۔
انہوںنے پاکستان میں آزادی کپ کا انعقاد کرانے میں آئی سی سی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔