پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون،دوسرا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا
13 ستمبر 2017 (12:08)
0

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔  میچ شام سات بجے شروع ہو گا۔   پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

میچ کے لئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں اور شائقین کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے تقریباً سولہ ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔