وزیر خزانہ نے فرانسیسی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔

File photo

پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہے:ڈار
13 ستمبر 2016 (22:28)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہے ۔ منگل کے روز پیرس میں پاکستان فرانس بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فرانسیسی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اس کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ۔