File photo

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان گوادر کا دورہ کریں گے
13 ستمبر 2016 (20:55)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان اس ماہ کے آخر ی ہفتے میں گوادر کا دورہ کریں گے جہاں وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر عملدرآمد میں پیشرفت کاجائزہ لیں گے ۔

دورے کے دوران کمیٹی چین پاکستان اقتصادی راہداری اور سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کی پیشرفت کاجائزہ لے گی ۔
گوادر میں ایک یونیورسٹی کے قیام سے متعلق وفاقی اورصوبائی حکام کمیٹی کوبریفنگ بھی دیںگے ۔