File photo

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا
13 ستمبر 2016 (20:49)
0

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی ، گوجرانوالہ، مالاکنڈ ، قلات ڈیژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھاڈویژن ، بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، فاٹا ، گلگت بلتستان ، کشمیر میں چند مقامات پر جبکہ ژوب ، سبی کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔
منگل کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔
منگل کو ریکارڈ کیے گئے اہم شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت یہ رہے
اسلام آباد 35 ، لاہور 36 ، کراچی 33، پشاور 37، کوئٹہ 34 ،
گلگت 30، مظفرآباد 34، مری 30، اورسکردو 24 ڈگری سینٹی گریڈ ۔