وزیر نے کہاکہ ملک کو دفاعی آلات کی پیداوار میں خودکفیل بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

File photo

پاکستان 80 فیصد دفاعی آلات مقامی طورپر تیارکررہا ہے:تنویر
13 ستمبر 2016 (20:42)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اسی فیصد دفاعی آلات مقامی طورپر تیارکررہا ۔ پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ملک کو دفاعی آلات کی پیداوار میں خودکفیل بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ دفاعی آلات امریکہ اور برطانیہ سمیت چالیس سے زائد ملکوں میں برآمد بھی کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت بہتر ہے اور ڈرونز مقامی طورپر تیارکیے جارہے ہیں ۔