File photo

سندھ میں ہوا سے بجلی پیداکرنے کے 22منصوبوں پرکام جاری
13 ستمبر 2016 (20:38)
0

سندھ میں گھارو کیٹی بندر اور حیدرآباد ونڈ کوریڈور میں ہوا سے بجلی پیداکرنے کے بائیس منصوبوں پرکام جاری ہے جن سے پندرہ سو تیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔

سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ ہوا سے چلنے والی ٹربائنوں کے نومنصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ نوزیرتعمیر اور چار کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
اس وقت گھارو جھمپرونڈ کوریڈور میں پچاس، پچاس میگاواٹ صلاحیت کے ہوا سے بجلی پیداکرنے والی ٹربائنوں کے پانچ منصوبے کام کررہے ہیں ۔
تاہم ہوا سے چلنے والی ٹربائنوں کے جاری نو دیگر منصوبے چارسوپچاس میگاواٹ بجلی پیدا کریںگے اور تعمیر کے مراحل والے منصوبوں سے چارسواسی میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔
تین سوپچاس میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے چار منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔