اس کارخانے سے تقریباً ایک لاکھ افراد کو روزگار بھی حاصل ہوگا ۔

File photo

کرک میں تیل صاف کرنے کا کارخانہ تعمیر کیا جائیگا
13 ستمبر 2016 (20:36)
0

خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے جنوبی اضلاع میں قدرتی وسائل کومکمل طورپر بروئے کار لانے کیلئے کرک میں تیل صاف کرنے کا ایک کارخانہ تعمیر کرے گی ۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کے پشاور نمائندے غضنفرعزیز کو بتایا کہ یہ منصوبہ تقریبا ً باسٹھ ارب روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل ہوگا ۔
اس کارخانہ میں یومیہ چالیس ہزار بیرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت ہوگی ۔
یہ کارخانہ قومی ترقی میں اہم کردارادا کرے گا اور اس سے تقریباً ایک لاکھ افراد کو بالواسط اور بلاواسط روزگار بھی حاصل ہوگا ۔