File photo

شہباز شریف کا عید کے دوران حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار
13 ستمبر 2016 (20:32)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے منگل کے روز صوبے میں عید کے اجتماعات کے دوران جامع حفاظتی انتظامات پراطمینان ظاہرکیا ہے۔ امن وامان کے حوالے سے پنجاب کابینہ کی کمیٹی ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں اورکارکردگی کی تعریف کی ۔

شہبازشریف نے کہاکہ اﷲ تعالی کی مدد اور پنجاب حکومت کی طرف سے کیے گئے بہترین سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے صوبے میں عید کے اجتماع پر امن طورپر ہوئے ۔