File photo

پاکستان کا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی مشترکہ درخواست کا خیرمقدم
13 ستمبر 2016 (20:25)
0

پاکستان نے انسانی حقوق کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے حقائق معلوم کرنے والے مشن کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مشترکہ درخواست کا خیرمقدم کیا ہے ۔
منگل کے روز اسلام آباد میں ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ہم ہائی کمشنر کے اس موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کیلئے ایک ٹیم کومقبوضہ جموں وکشمیر کا دورہ کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے کی ٹیم مقبوضہ وادی میں گزشتہ اڑسٹھ سال سے بھارتی فوج کو ملی ہوئی کھلی چھوٹ کاکلچر ختم کرنے میں مدد دے گی ۔
ترجمان نے کہاکہ ہائی کمشنر کے بیان کے مطابق وہ مقبوضہ کشمیر تک رسائی کیلئے بھارت کے باضابطہ خط کا انتظار کررہے ہیں انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ اس درخواست کا جواب دے ۔