File photo

امن وامان بہتر ہونے سے کراچی میں خوف وہراس ختم ہوگیا: عشرت العباد
13 ستمبر 2016 (20:20)
0

سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے کراچی میں لوگوں میں خوف وہراس ختم ہوگیا ہے ۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز کراچی میں شہرکے مختلف حصوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی ڈپٹی میئر ارشد وہرا اور کمشنر کراچی ان کے ہمراہ تھے ۔
گورنر نے کہاکہ وہ غیرجانبدار ہیں آئین کی حدود میں رہ کرکام کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ گورنر کی حیثیت سے وہ تمام سیاستدانوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملتے ہیں۔
انہوں نے شہر کے چھ اضلاع میں صفائی کے نظام پر اطمینان ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ منتخب نمائندوں نے ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دئیے ۔