اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے میں مکمل امن بحالی اور نظم و نسق سول انتظامیہ کے حوالے کرنے تک پاک فوج قبائلی علاقوں میں موجود رہے گی۔

13 ستمبر 2016 (14:11)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ علاقے میں مکمل امن بحالی اور نظم و نسق سول انتظامیہ کے حوالے کرنے تک پاک فوج قبائلی علاقوں میں موجود رہے گی ۔ انہوں نے یہ بات باجوڑ ایجنسی کے دورہ کے موقع پر کہی ۔انہوں نے آج عید کی نماز باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسزکے جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ ادا کی ۔

انہوں نے جاری مستحکم آپریشنز ، بحالی ، تعمیر نواورایجنسی میں پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی انتظام کے نفاذ بارے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔