وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شکار پور میں خودکش دھماکہ، 10افراد زخمی
13 ستمبر 2016 (13:59)
0

آج شکار پور کے علاقے خانپور میں عید کی نما زکے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے ۔آئی جی سندھ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایاکہ خانپور کے علاقے میں دو خودکش حملہ آوروں نے امام بارگاہ میں داخلے کی کوشش کی تو اس پر انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے روکا ۔اس دوران ان میں سے ایک نے خو د کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد او ر دوسراخودکش حملہ آوربھی زخمی ہوگیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔