محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بعض حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
13 ستمبر 2016 (13:57)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج اسلام آباد' راولپنڈی' گوجرانوالہ' سرگودھا' لاہور' فیصل آباد' مالاکنڈ' ہزارہ' پشاور' مردان' کوہاٹ' بنوں' ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں فاٹا' گلگت ' بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 29
کراچی 27
پشاور 26
کوئٹہ اور گلگت 19
مری 17
اور مظفر آباد 21 ڈگری سینٹی گریڈ