وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزارت کی مانیٹرنگ ٹیمیں حجاج کرام کی شکایات کے ازالے کیلئے ان کے ساتھ موجود ہیں ۔

حجاج کرام کیلئے اس سال بہترین انتظامات کئے گئے ہیں:سردار یوسف
13 ستمبر 2016 (13:07)
0

مذہبی امور کے وزیر سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ اس سال حجاج کرام کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حجاج کرام کو مناسک حج کی ادائیگی اور سعودی قوانین سے متعلق جامع تربیت دی گئی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ وزارت کی مانیٹرنگ ٹیمیں حجاج کرام کی شکایات کے ازالے کیلئے ان کے ساتھ موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ وزارت کی ویب سائٹ پر بھی اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔