امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جنہوں نے اس معاہدے میں اہم کردار ادا کیا' خبردار کیا کہ یہ شام میں قیام امن کے لئے آخری موقع ثابت ہوسکتا ہے۔

شام میں ملک گیر جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کاآغاز
13 ستمبر 2016 (12:59)
0

شام میں امریکہ اور روس کی کوششوں سے طے پانے والے ملک گیر جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ شام کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا آغاز آج صبح سے ہوا۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جنہوں نے اس معاہدے میں اہم کردار ادا کیا' خبردار کیا کہ یہ شام میں قیام امن کے لئے آخری موقع ثابت ہوسکتا ہے۔

روس کی وزات خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ محصور شہر حلب میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے انسانی امداد کی فراہمی کا کام جلد شروع کیاجائے گا۔امدادی اداروں نے امید ظاہر کی ہے کہ امن معاہدے سے ملک میں جنگ سے متاثرہ علاقوں خصوصاً حلب شہر کے لئے امدادی کھیپ کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔